شامی علاقے سے گولہ باری اسرائیل میں پندرہ سالہ لڑکا ہلاک

Syria

Syria

تل ابیب (جیوڈیسک) اسرائیل کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شامی علاقے سے گولہ باری کے نتیجے میں گولان کے علاقے میں ایک پندرہ سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا۔

وزارت کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والا لڑکا فوج کے ایک کنٹریکٹر کا بیٹا تھا جو اپنے باپ اور ایک دوسرے آدمی کے ساتھ جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی شامی علاقے سے کی جانے والی گولہ باری کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں لڑکا موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دونوں شہری زخمی ہو گئے۔