میڈیا خود احتسابی کا نظام وضع کرے: خرم دستگیر خاں

Khurram Dastgir Khan

Khurram Dastgir Khan

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) آزادی صحافت کو ذاتی انتقام اور رقابت کی نذر ہونے سے بچانے کیلئے میڈیا ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے خود احتسابی کا نظام وضع کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی صحافیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے آزادی اظہار رائے کا تحفظ کیا ہے جسے ذاتی رقابتوں کی نذر ہونے سے بچانے کیلئے میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ میڈیا کوشش کرے کہ آئندہ ایسی صورتحال پیدا ہی نہ ہو جس کے بعد کسی چینل کی بندش کی نوبت آئے۔