دیہی علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں: بشیر مہدی

Lahore

Lahore

لاہور : محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ دیہی علاقو ں میں صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں صحت کی بنیادی سہولتیں نہ ہونے سے صحت کے مسائل بہت بڑھ گئے ہیں ، یہ سہولتیں فراہم کرنا صرف حکومت کا کام نہیں بلکہ اس مقصد کے لئے نجی اداروں کو بھی کام کرنا چاہیے۔

اگر ہم گائوں کے لوگوں میں جراثیم سے محفوظ رہنے کے لئے ہی شعور اجاگر کردیں تو وہ بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں،گائوں میں رہنے والوں کے لئے مقامی افراد کے ذریعہ صحت کے بنیادی اصولوں بارے لیکچر دینے کا انتظام کیا جائے ،مقامی افراد گھر گھر جا کر انہیں بیماریوں سے بچائو کے طریقہ اور فوری طبی امداد بارے آگاہی فراہم کریں۔