کراچی : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کوگھنٹوں یرغمال بنائے رکھنے عوامی تحریک کے کارکنان اور عوام الناس کو دن بھر ملک کے سڑکوں چوراہوں پر ہراساں کرنے کے عمل کو موجودہ حکمرانوں کی سیاسی خودکشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلسے، جلوس اور ریلیاں عوام کا جمہوری حق ہے۔
موجودہ حکمرانوں کے اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف آمرانہ سلوک سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ تین ادوار کے اقتدار اور سالوں کی جلاوطنی سے ابھی کچھ نہیں سیکھا مسلم لیگ ن سیاسی سوچ و بصیرت سے خالی جماعت ہے۔
پاکستانی عوام نے آج بوکھلاہٹ اور مایوسی کا منظر دیکھا علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گرد مخالف قوتوں سے انتقام لیا جا رہا ہے۔
آپریشن ضرب عضب کی کامیابی انشااللہ یقینی ہے اور ہم اس ارض پاک سے وطن دشمنوں اور اُن کے حامیوں کے خاتمے میں اپنی بہادر فوج کیساتھ ہیں کیونکہ طالبان اور طالبانی سوچ اسلام اور پاکستان کے اصل دشمن ہے۔