تہران (جیوڈیسک) ایران نے ماہ رمضان المبارک میں عراق میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے حضرت امام حسن کی زندگی سے متعلق کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا قتل عام صیہونی طاقتوں کو خوش کرتا ہے۔
کچھ ملک دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں، وہ جان لیں کہ ایک دن دہشت گرد ان کے لیے بھی مسئلہ بن سکتے ہیں۔ حسن روحانی نے زور دیا کہ عراق رمضان المبارک کا احترام کرے اور جنگ بندی کی جائے۔