غزہ (جیوڈیسک) فلسطین کے شہر مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن اور فائرنگ میں 2 فلسطینی شہری شہید اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔مغربی کنارے میں رات گئے اسرائیلی فوجوں کے کریک ڈاؤن کے بعد فلسطینی شہری سڑکوں پر آ گئے۔
پرامن مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
نہتے فلسطینیوں کو کچھ نہ مل سکا تو انہوں نے پتھر ہی برسا دیئے، اسرائیلی فوج نے 6 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ 12 جون سے جاری اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں اب تک 340 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں دو تہائی حماس کے ارکان ہیں، 3 لاپتا اسرائیلی نوجوانوں کے اغوا کا الزام حماس پر ہے۔