انقلاب بم پروف کار، کنٹینر یا چارٹرڈ فلائٹ میں بیٹھ کر نہیں آتے، سعد رفیق

Saad Rafiq

Saad Rafiq

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ انقلاب بم پروف کار، کنٹینر یا چارٹرڈ فلائٹ میں بیٹھ کر نہیں آتے۔

طاہرالقادری نے انقلاب کے نام پر آئندہ پروٹو کول مانگا تو آج کی طرح ان کی خدمت کی جائے گی۔ خواجہ سعدر فیق کا کہنا تھا کہ پاکستان 18 کروڑ عوام کا ملک ہے۔

50 لاکھ افراد کان ہیں،انقلاب بُلٹ پروف گاڑی، بم پروف کنٹینر اور چارٹرڈ فلائٹس میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری جوکریں گے اسی طرح کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

انقلاب کے نام پر پروٹوکول مانگا گیا توآج کی طرح ان کی خدمت کی جائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ وقت مظاہروں اور دھرنوں کا نہیں، پاکستان کے ڈوبتے ہوئے اداروں کو تعمیر کرنے کا ہے۔