کراچی: پاک کالونی سے لاش برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پاک کالونی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جبکہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پاک کالونی کے علاقے میں میوہ شاہ قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ مومن آباد کے علاقے میں جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، جن کی شناخت اسحاق اور عمر کے ناموں سے ہوئی ہے۔