پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم سرگودھا میں مکانات کی چھتیں گرنے سے چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ بارش سے گرمی کی شدید لہر میں بھی کمی آئی ہے۔

پیر کی شام تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے لاہور میں ستر سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سے آدھا شہر تاریکی می ڈوپ گیا جس کے باعث عوام کو شدید مشکالات کا سامنا کرنا پڑا۔

دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح کے علاوہ منڈی بہاؤالدین میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ پنجاب کے شہر سرگودھا میں بارش کے دوران دو مکانوں کی چھتیں گرنے سے بہن بھائی سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔