ٹینس رینکنگ: نڈال اور سرینا کی عالمی حکمرانی برقرار

Nadal, Serena

Nadal, Serena

پیرس (جیوڈیسک) سیزن کے تیسرے گرینڈ سلم ومبلڈن کے آغاز پر جاری شدہ نئی ٹینس رینکنگ کی ابتدائی 20 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، مینز اور ویمنز میں بالترتیب رافیل نڈال اور سرینا ولیمزکی حکمرانی برقرار ہے۔

ڈچ ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز ٹرافی جیتنے والے اسپینش پلیئر روبرٹو بوٹیسٹا اگٹ 5 درجے ترقی ملنے پر 23 ویں نمبر پرآگئے۔ تفصیلات کے مطابق مینز ٹینس رینکنگ میں رافیل نڈال بدستور پہلے، نووک جوکووک دوسرے اور اسٹینسلس واور نیکا تیسرے بہترین پلیئرز کا اعزاز برقرار رکھے ہوئے ہیں

ومبلڈن میں ریکارڈ آٹھویں ٹرافی جیتنے کیلیے پُرعزم سوئس ماسٹر راجرفیڈرر نے بھی چوتھی پوزیشن پر قدم مضبوط بنالیے، ومبلڈن کے دفاعی چیمپئن اینڈی مرے پانچویں نمبر پر ہیں، جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ چھٹے، ڈیوڈ فیرر ساتویں، جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو آٹھویں اور میلوس رائونک 9 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

لٹویا کے ارنسٹ گلبز نے بھی10ویں پوزیشن سنبھالے رکھی ہے، دیگر 11 سے 20 تک پوزیشنز پر حسب ترتیب جون اسنر، کائی نیشکوری، گریگور دیمیتروف، رچرڈ گیسکوئٹ، فابیو فوگنینی، میخائل یوزنی، جوئے ولفریڈ سونگا، کیون اینڈرسن، الیکسینڈر ڈولگوپولوف اور جرمنی کے ٹامی ہاس موجود ہیں، پرتگال کے جوآئو سوسا نے 7 درجے کی چھلانگ لگاکر 41 ویں پوزیشن پر قبضہ جمالیا، وہ بھی ڈچ ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب رہے جہاں انھیں جرمن پلیئر بینجمن بیکر نے ٹھکانے لگادیا تھا۔

دوسری جانب ویمنز ٹینس رینکنگ میں امریکی سپراسٹار سرینا ولیمز کی بادشاہت قائم ہے، چینی پلیئر لینا دوسرے، سیمونا ہالیپ تیسرے، اگنیسکا ریڈوانسکا چوتھے، ماریا شراپووا پانچویں، پیٹرا کیوٹوا چھٹے، جیلینا جینکووچ ساتویں، وکٹوریا آذرنیکا آٹھویں اور اینجلیک کیربر نویں نمبر پر ہیں، ڈومنیکا سبولکوا نے 10 ویں پوزیشن پائی ہے

سربیا کی ایناایوانووک 11، فلاویا پنیٹا 12اوریوگینی بوچارڈ 13 ویں نمبر پر ہیں، سارا ایرانی نے 14 ویں پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا، کارلا سواریز نیوارو 15 ،کیرولین ووزینسکی 16 اور سمانتھا اسٹوسر 17 ویں نمبر پر ہیں، سلون اسٹیفنز 18 ویں اور سبائن لیسکی نے 19 ویں پوزیشن اپنے نام کرلی، جرمنی کی آندریا پیٹکووک 20 ویں نمبر پر ہیں۔