بیسٹ پولیس آفیسر ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد انعامات تقسیم

Awards Ceremony

Awards Ceremony

فیصل آباد (جیوڈیسک) اس موقع پرسی پی او ڈاکٹر حیدر اشرف کے ساتھ ایس پی ایڈمن اینڈ سکیورٹی مریم ناہید بھی موجود تھیں ۔تقریب کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی پی او آفس کے انچارج سکیورٹی انسپکٹر (ڈی ایس پی )فرحان تنویر دائودی، سب انسپکٹر ساجد رحمان، پی ایس او انسپکٹر توصیف احمد، ریڈ ر سی پی ا و سب انسپکٹر محمد فیاض، آئی ٹی برانچ کے سب انسپکٹر یاسر قیوم اور تمام ٹاؤنز ایس پیز کے ریڈرز، نائب قاصد‘ لیڈی کانسٹیبلز، خاکروب اور گارد سمیت تمام دفاتر کے ملازمین میں نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔