ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار

Heat

Heat

کراچی (جیوڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے، صبح نوبجے سب سے زیادہ درجہ حرارت اوکاڑہ میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے تاہم بعض علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح نو بجے اوکاڑہ میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی تھا۔

جھنگ اور ملتان میں 34 ، ڈی جی خان، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ،پشاور ، ساہیوال، نوابشاہ اور سکھرمیں 32 ڈگری اور لاہور اور سیالکوٹ میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔