خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 13 شدت پسند ہلاک

Khyber Agency

Khyber Agency

پشاور (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 13 شدت پسند ہلاک اورشدت پسندوں کے 6 ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے راج گل میں سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کی مدد سے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی ،جس کے نتیجے میں 13 شدت پسند ہلاک اور شدت پسندوں کے 6 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔