بھارتی شہر مظفر نگر میں سات سالہ بچی اجتماعی زیادتی کا شکار

India

India

مظفرنگر (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں تین اوباشوں نے ایک 7 سالہ بچی کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی کھیتوں میں کھیل رہی تھی۔ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔