امریکا میں گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ

America

America

نیویارک (جیوڈیسک) ایک اندازے کے مطابق امریکا میں گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتیں ملک میں قدرتی آفات میں ہونے والی ہلاکتوں سے بھی زیادہ ہیں۔

واشنگٹن میں نیچرل ریسورسزڈیفنس کونسل کی رپورٹ کے مطابق موسمی تبدیلیوں کے باعث بڑھتی گرمی سےاس صدی کے اختتام تک امریکا کے 40 بڑے شہروں میں مرنےوالوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ ہوجائے گی۔

اور ہرسال گرمی کا موسم طویل ہونے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں گرمی سے سالانہ 117 افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جبکہ گرمی کے موسم میں دل کا دورہ پڑنے ، گردے کے امراض اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کی اموات میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوجاتا ہے اور یہ تعداد 1800 تک پہنچ جاتی ہے۔