طاہرالقادری نفسیاتی مریض، ملک یرغمال نہیں بننے دینگے ، مریم نواز

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

اسلام آباد (جیوڈیسک) کسی کو حکومتی عملداری کو روندنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو انتہائی خوفناک طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان کو نفسیاتی مریض کے ہاتھوں یرغمال بننے نہیں دیا جا ئیگا۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں مریم نواز نے کہا عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب پولیس اہلکاروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

کیا آپ لوگ اپنے پیارے پاکستان کو ایسا دیکھنا چاہتے ہیں جس میں تشدد ہو؟ انہوں نے کہا ہم ایسے پاکستان کو ذہنی طور پر مفلوج اور نفسیاتی مریض کے ہاتھوں یرغمال بننے کی اجازت دے دیں یہ کوئی اچھی مثال نہیں ہے ۔ مریم نواز