لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے ماڈل ٹائون واقعے کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن واقعہ بے انتظامی اورحالات کے باعث پیش آیا، پولیس اور سول انتظامیہ بیریئرز ہٹانے گئی تھیں، کسی کو نقصان پہنچانے کا فیصلہ نہیں ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرے مستعفی ہونے سے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بیریئرز کو ہٹانا چاہیے تھا یا نہیں یہ۔
علیحدہ بحث ہے، بیریئرز ہٹانے کے معاملے پرجوڈیشل کمیشن میں بحث ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن پر مکمل اعتماد ہے اور وہ کمیشن کے روبرو پیش ہوں گے۔