خصوصی عدالت میں مشرف غداری کیس کی سماعت

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کی درخواست گزار سیکرٹری داخلہ پر جرح جاری ہے۔ سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے کہا ہے۔

کہ پرویز مشرف کے خلاف شکایت وزیر اعظم کی ہدایات پر داخل نہیں کی گئی۔ مقدمہ تحقیقات کی بنیاد پر دائر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کررہا ہے۔

سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے دوران جرح بتایا کہ مشرف کیخلاف انکوائری وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے موصول حکم نامے پر ہوئی، تاہم مقدمہ وزیر اعظم کی ہدایات پر نہیں بلکہ تحقیقات کی بنیاد پر دائر کیا گیا۔

ایک موقع پر پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا کہ یہاں ماحول بہت گرم ہو گیا ہے ، میں باہر جانا چاہتا ہوں، جس پر جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ہے، آپ باہر جانا چاہتے ہیں تو جا سکتے ہیں۔