محاز آرائی کے متحمل نہیں ، سیاسی قوتوں سے مذاکرات کے حامی ہیں، وزیر اعظم

Nawaz Sharif Server

Nawaz Sharif Server

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف سے گورنر پنجاب چودھری سرور نے لاہور ائیر پورٹ پر ملاقات کی اور گزشتہ روز ڈاکٹر طاہر القادری سے ہونے والی ملاقات اور مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔

لاہور ائیرپورٹ پر تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں ملکی حالات اور صوبے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو گزشتہ روز لاہور ائیرپورٹ پر پیدا شدہ صور تحال اور ڈاکٹر طاہر القادری سے ہونے والی ملاقات اور مزاکرات پر اعتماد میں لیا۔

اور بتایا کہ ان کا رویہ مثبت تھا البتہ حکومت کے حوالے سے ان کے تحفظات تھے۔ میں نے انہیں بتایا کہ حکومت جمہوری اقدار پر کاربند رہتے ہوئے اپنے معاشی ایجنڈے کیلئے سرگرم اور موجودہ قیادت میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل پر پہنچا سکتی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی حالات محاذ آرائی ، کشیدگی اور تناؤ کے متحمل نہیں ہو سکتے ، سیاسی قوتوں سے ڈائیلاگ کے حامی ہیں اور ملک کو دفاعی خود مختاری سے ہمکنار کرنے کے بعد معاشی خودمختاری کی منرل پر پہنچائیں گے۔

گورنر وہ لیڈر شپ کی اجازت سے ہی مذاکرات کیلئے گئے تھے ان کا کہنا تھا کہ ہماری لیڈر شپ نے تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو انتشار سے بچایا ہے ، ہمارا عزم ہے کہ ملک میں قانون کی حاکمیت قائم کرتے ہوئے معاشی استحکام سے ہمکنار کریں گے۔