ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ فلموں میں انٹرٹینمنٹ جبکہ ٹی وی کے ذریعے وہ لوگوں کے سماجی مسائل سامنے لانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ٹی وی کے حوالے سے ایک تقریب میں عامر خان اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک ہوئے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ٹی وی کے ذریعے سماجی مسائل کو اٹھانے کی کوشش کی جاتی ہے جبکہ دھوم تھری جیسی مووی میں کام کر کے انہوں نے صرف لوگوں کو انٹرٹین کیا۔
اداکار دوبارہ ٹی وی پروگرام Satyamev Jayate کے ذریعے سماجی مسائل اٹھانے کی کوشش کر چکے ہیں۔