راولپنڈی (جیوڈیسک) آپریشن ضرب عضب کے دوران شہید ہونے والے دو جوانوں قیصر بنگش اور سید رحمان کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کر دی گئی۔ میتیں آبائی علاقے بھجوائی جائیں گی۔
شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران گزشتہ روز اسپین وام کے علاقے میں سپاہی قیصر بنگش اور سید رحمان ایک کارروائی کےدوران شہید ہو گئے تھے، دونوں شہدا کی میتیں بنوں پہنچا دی گئیں، جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی میتیں آبائی علاقے کوہاٹ کے گاؤں منتقل کر دی جائیں گی۔