حیدرآباد، ضرب عضب، آئی ڈی پیز کیلئے پہلی کھیپ روانہ

Relief Supplies

Relief Supplies

حیدر آباد (جیوڈیسک) حیدرآباد گیریژن کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے اپنے گھر بار چھوڑ کرآنے والوں کے لیے امداد کی پہلی کھیپ روانہ کردی گئی۔

حیدرآباد گیریژن سے پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کے لیے امداد کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی۔ امدادی سامان میں چاول، آٹا، بیسن، گھی اور شربت وغیرہ شامل ہیں ساتھ ہی ساتھ پاک فوج کی جانب سے تمام افسران اور جوانوں کی ایک دن کی تنخواہ اور تیس دن کا رشن بھی امدادی سامان میں دیا گیا ہے۔

امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک متاثرین اپنے گھروں کو واپس نہیں لوٹ جاتے۔ امدادی سامان جمع کرنے کے لیے اسٹیشن ہیڈ کوارٹر کے قریب امدادی کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔