او آئی سی کی قرار داد مسترد، کشمیر اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا: بھارت

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے کشمیر کے متعلق او آئی سی کی تازہ قرار داد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور او آئی سی سمیت کسی بھی ملک کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں بھارتی وزارت خارجہ کی ترجمان سباتا سنگھ نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور کسی بھی ملک کو اس معاملے میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے 41 ویں اجلاس میں جو قرار داد منظور کی گئی وہ کسی بھی طور پر حق بجانب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ کر رہی ہے اور غلط بیانی سے کام لیا جارہا ہے۔