کراچی: منگھو پیر میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر کی میانوالی کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔