اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر مشاہداللہ نے کہا ہے کہ طاہرالقادری اشتعال انگیزی سے پیروکاروں کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں، ملک میں کسی غیرملکی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
مشاہداللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پرویزالہی، الطاف حسین اور شیخ رشید سے مل کر انقلاب کی باتیں عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے، سیاسی یتیم طاہر القادری کی قیادت میں جمہوری نظام پر ڈرون حملہ کرنا چاہتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کا طاہرالقادری کو دھرنے کی اجازت دینے کا بیان غیر منطقی ہے، طاہرالقادری کے دھرنے کا مقصد پیپلزپارٹی کی حکومت گرانا نہیں تھا، طاہر القادری کے دھرنے کا مقصد انتخابات میں (ن) لیگ کی کامیابی غیر یقینی بنانا تھا۔