نیپرا کا ماہ صیام سے قبل بجلی کی قیمتوں میں 82 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان

NEPRA

NEPRA

کراچی (جیوڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہ صیام کی آمدسے قبل بجلی کی قیمتوں میں 82 پیسے فی یونٹ کی کمی کااعلان کیا ہے۔

بجلی کے نرخوں میں کمی کافائدہ آئندہ ماہ کے بلوں میں دیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی مئی 2014 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق مئی میں پن بجلی کی پیداوارمیں اضافے سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی آئی ہے۔

جب کہ لائن لاسزبھی کم ہوکر 14 پیسے فی یونٹ رہ گئے ہیں جس کے باعث صارفین کے لیے بجلی 82 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم قیمتوں میں کمی کا اطلاق 50 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔