للیانی کی خبریں 25/6/2014

 Saifullah Tahir Mughal

Saifullah Tahir Mughal

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی جلسے ملکی تاریخ کی بدترین دھندلی کے خلاف جاری پُرامن احتجاج کے طور پر جاری ہیں
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی جلسے ملکی تاریخ کی بدترین دھندلی کے خلاف جاری پُرامن احتجاج کے طور پر جاری ہیں اور اُس وقت تک جاری رہیں گئے جب تک ملک میں شفاف الیکشن کی را ہموار نہیں ہوجاتی اور تحریک انصاف کے مطلوبہ حلقوں میں تھم ویریفکیشن نہیں کروائے جاتے، پاکستان تحریک انصاف 27جون کو بہاولپور جلسہ میں نئی تاریخ رقم کرے گئی، فیصل آباد اور سیالکوٹ کی طرع انشااللہ بہاولپور کی عوام میں بھی عمران خان کے لیے جوش اور جنون دیکھنے والاہوگا ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاجی جلسے کرنے کا جو ہمارا مقصدہے وہ اُن لوگوں کا عتماد بحال رکھنا ہے جو ملک میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں، تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے مرکزی سینئرنائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور کے جلسے میں حکومت کو سدھرنے کا ایک اور آخری موقعہ دیں گئے جس کے بعدملک میں عمران خان کی قیادت میں ایک ایسی سونامی تحریک چلے گی جو جعلی مینڈیٹ پر بننے والی حکومت کو بہا کر لے جائے گی ، چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کا نہ کروانا اور عدالت سے سٹے آرڈر لے کر عہدوں پر قابض بیٹھے رہنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ن لیک کی حکومت نے ملک میں بدترین دھندلی کروائی ہے جس کی وجہ سے عوام کے جذبات مجروع ہوئے ہیں کیونکہ جعلی مینڈیٹ پر بننے والی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچُکی ہے، مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوگا جو انتہائی خطرناک ثابت ہو رہا ہے، حکومت اقتدار کے نشے میں اندھی ہوگی ہے جس کی مثال لاہور میں ہونے والا افسوس ناک واقعہ ہے جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا نقصان ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ ایلمنٹری سکول رائے کلاں کے اعزاز میں اہل علاقہ کی طرف سے تقریب کا اہتمام
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گورنمنٹ ایلمنٹری سکول رائے کلاں کے اعزاز میں اہل علاقہ کی طرف سے تقریب کا اہتمام، بہترین کارگردگی پر حافظ ارشاد و محمد عمران کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے، مقررین کا اظہارخیال، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں رائے کلاں کے گورنمنٹ ایلمنٹری سکول کے بہترین رزلٹ پیش کرنے پر امعززین علاقہ کی طرف سے اساتذہ کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بری تعداد نے شرکت کی اورسکول کے بہترین رزلٹ پر حافظ ارشاد و محمد عمران کو خراج تحسین پیش کیا، اساتذہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکول کے رزلٹ کو مزید بہتر کرنے کیلئے والدین کا تعاون انتہائی ضروری ہے، اساتذہ کے تعاون کے بغیر بچوں کا مستقبل روشن نہیں کیا جا سکتا، ہماری کوشش ہے کہ ہمارے سکول کے بچے پڑھ لکھ پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔