راولپنڈی (جیوڈیسک) کینٹ کے علاقے ٹاہلی موری میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بخق جب کہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ راولپنڈی میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے نتیجے میں کینٹ کے علاقے ٹاہلی موری میں 40 سالہ بخت نور کے گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جب کہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔
جاں ہونے والوں کی شناخت 13 سالہ خان زمان اور ایک 4 سالہ نومود بچے سے ہوئی ہے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منقتل کیا جب کہ 2 کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا جہاں انھییں طبی امداد دی جا رہی ہے۔