کراچی: ٹریفک حادثہ، ایک شخص ہلاک، 51 زخمی

Traffic Accident

Traffic Accident

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شاہراہ فیصل پر کارساز کے قریب بدھ کی صبح ایک مسافر بس کے الٹنے سے ایک شخص ہلاک، جبکہ 51 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔