عراق میں 3 ہفتوں کے دوران تقریباً ایک ہزار افراد ہلاک

Iraq

Iraq

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں تین ہفتوں میں تقریباً ایک ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق شمالی صوبوں صلاح دین، دیالہ اور نینوا میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 750 سے زائد عام شہریوں کو ہلاک کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب اغوا اور مخالفین پر تشدد کرنے کے واقعات اس کے علاوہ ہیں۔ دوسری جانب بغداد میں موجود اقوام متحدہ کے اہلکاروں نے کہا کہ شدت پسند تنظیم اسلامی ریاست برائے عراق و شام کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے عراق کو مغربی ممالک کے تعاون کی ضرورت ہے۔