یوروگوائے کے سٹرائیکر سواریز پر ایک بار پھر کاٹنے کا الزام

Suarez

Suarez

نٹال (جیوڈیسک) میچ کی ٹی وی فوٹیج سے ایسا لگتا ہے کہ لوئس سواریز نے اٹلی کے دفاعی کھلاڑی جیورجیو چلینی کے کندھے پر کاٹا ہے۔ اٹلی اور یوروگوائے کے مابین جب میچ بغیر کسی گول کے برا بر تھا تو لوئس سواریز نے میچ کے 79ویں منٹ میں اٹلی کی ڈی کے اندر اپنا سر جیورجیو چیلینی کے کندھے پہ مارا۔

چیلینی فوراً زمین پر گرگئے اور پھر اٹھ کر کندھے سے شرٹ کو نیچے کر کے میچ ریفری کو بتانے کی کوشش کی کہ لوئیس سواریز نے ان کے کندھے کو کاٹا ہے۔

جب اٹلی کے کھلاڑی جیورجیو اپنے کندھے سے شرٹ نیچے کر کے گراونڈ پر بیٹھے تھے تو اٹلی کے کھلاڑی ریفری مارکو روڈریگز کو بتانے کی کوشش کرتے رہے کہ سواریز نے کیا کیا ہے لیکن ریفری نے ان کی نہ سنی۔اسی دوران یوروگوائے کے فاروڈ گسٹون رمیریز نے جیورجیو چینلی کی شرٹ کو نیچے کرنے کی کوشش کی۔

چلینی نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا سواریز کو ریڈ کارڈ نہ دکھانے کا فیصلہ مضحکہ خیز تھا۔ لوئس سواریز دو بار پہلے بھی میچ کے دوران کھلاڑی کو کاٹنے کے الزام میں دس میچوں کی پابندی کا سامنا کر چکے ہیں۔