دریائے گنگا میں ایک ڈبکی بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہے، تحقیقاتی رپورٹ

Ganga River

Ganga River

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی جوہری ادارے کی تحقیق کے مطابق دریائے گنگا میں نہانا کینسر جیسی موذی بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔

بھارتی شہر حیدر آباد کے جوہری توانائی کے قومی سینٹر نے دریائے گنگا کے پانی کا ٹیسٹ کیا جس میں سامنے آیا کہ پانی میں کرومیئم کی مقدار خطرناک حد تک زیادہ ہے جس سے کینسر جیسے موذی مرض کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

بھارتی ماہرین کے مطابق اس پانی میں ایک ڈبکی بھی کینسرکا سبب بن سکتی ہے ادھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ دریائے گنگا کی صفائی ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوگی۔