انڈیانا (جیوڈیسک) امریکی ریاست انڈیانا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، ہزاروں افراد بجلی سے محروم جبکہ متعدد علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
ریاست انڈیانا کے دارالحکومت میں بگولوں نے ہزاروں لوگوں کو متاثر کیا۔
تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور سیکڑوں گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ بجلی کی تاریں اور کھمبے اکھڑنے کے باعث 2 ہزار 5 سو افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز بگولوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔