بھارتی وزیر خارجہ کا کشمیری عازمین حج سے ڈبل فضائی کرایہ وصول کرنے کا نوٹس

 Sushma Swaraj

Sushma Swaraj

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ نے کشمیری عازمین حج سے ڈبل فضائی کرایہ وصول کرنے کا نوٹس لے لیا، ایئر انڈیا کی سرزنش، واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔

نئی دلی میں حج کمیٹی آف انڈیا کی 30 ویں آل انڈیا حج کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ سرینگر کے ائیرپورٹ سے عازمین حج کو سعودیہ جانے کیلئے فضائی کرایہ ایک لاکھ 54 ہزار ادا کرنے پڑتے ہیں جبکہ ملک کے دیگر مقامات اور ہوائی اڈوں سے کرایہ 62 ہزار اور 800 روپے وصول کئے جاتے ہیں۔ یہ فرق سمجھ سے بالا تر ہے۔