روسی حکام کا ٹوئٹر سے ایک درجن اکاؤنٹس بند کرنے کا مطالبہ

Twitter

Twitter

ماسکو (جیوڈیسک) روسی حکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے ایک درجن اکاؤنٹس بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اکاؤنٹس کی بندش کا مطالبہ روسی ادارے روز کام نیڈزور کے عہدیدار الیگزینڈر ظہاروف کی ٹوئٹر کی گلوبل پبلک پالیسی کے سربراہ کولن کروول کے ساتھ ملاقات میں کیا گیا۔

روسی عہدیدار نے دعوی کیا کہ متذکرہ اکاؤنٹس دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں تاہم انہوں نے ان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ قبل ازیں روسی حکومت کے مطالبے پر ٹوئٹر نے یوکرائن کے ایک قوم پرست گروپ کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا تھا۔