قوم متاثرین وزیرستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کرے: حافظ سعید

 Hafiz Saeed

Hafiz Saeed

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ متاثرین وزیرستان کی امداد کیلئے پوری قوم کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ متاثرین کی مشکلات بہت زیادہ ہیں۔ جماعۃالدعوۃ افطار پیکیج کے تحت نقل مکانی کرنے والوں کو ایک ماہ کا خشک راشن فراہم کر رہی ہے، سحروافطار کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔

بیرونی سازشوں کے توڑ کیلئے مذہبی و سیاسی جماعتوں سمیت پوری قوم کو متحد و بیدار ہونا ہو گا۔ وہ بیدیاں روڈ نیو ڈیفنس میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس سے مولانا غلام قادر سبحانی، مولانا محمد یوسف ربانی، مولانا ابوالہاشم، مولانا محمد ادریس فاروقی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

حافظ سعید نے مزید کہا کہ امریکہ افغانستان سے شکست کھا کر جا رہا ہے اور پاکستان سے انتقام لینا چاہتا ہے۔ انڈیا بھی اپنے مذموم ایجنڈے پورے کرنا چاہتا ہے۔ جماعۃالدعوۃ کے ریلیف آپریشن سے غیر ملکی این جی اوز کی سازشوں کے جال کاٹنے میں مدد مل رہی ہے۔