توانائی بحران کیلئے آبی ذرائع کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے گا: وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) داسو پن بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے آبی ذرائع مکمل طور پر بروئے کار لائے جائیں گے۔

داسو پن بجلی کا منصوبہ توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ نواز شریف نے بتایا کہ یہ منصوبہ دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ پانچ سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا جس سے قومی گرڈ میں دو ہزار ایک سو ساٹھ میگاواٹ شامل ہو گی۔

دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام جلد شروع ہو جائے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ دریائے سندھ پر چالیس ہزار میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے لگائے جا سکتے ہیں۔ اس وقت وہاں سے صرف سات ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔