جمہوریت کیساتھ ہیں لیکن قتل عام جمہوریت نہیں، مخدوم شہاب

Makhdoom Shahab

Makhdoom Shahab

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم شہاب نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹائون پر مستعفی ہو جائیں۔ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے ملاقات کے بعد گفتگو میں مخدوم شہاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اگر اس سانحہ میں ملوث نہیں تو اپنے بھائی شہباز شریف سے استعفیٰ لیں۔

پیپلز پارٹی جمہوریت کے ساتھ ہے لیکن اتنے آدمیوں کا قتل جمہوریت نہیں ۔مخدوم شہاب کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کئے گئے انہیں خارج کیا جائے۔