کراچی ائیر پورٹ کے اطراف بلند عمارتون پر چیک پوسٹیں بنانے کا فیصلہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز نے کراچی ائیر پورٹ کے اطراف بلند عمارتوں پر چيک پوسٹیں بنانے کا فيصلہ کر ليا۔ یہ فیصلہ پشاور ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران جہاز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے ائیر پورٹ کے قریب ماڈل کالونی اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں قائم بلند عمارتوں کا جائزہ لیا۔۔ ڈی جی رینجرز نے حفاظتی انتظامات کے تحت بلند عمارتوں پر چیک پوسٹیں بنانے کے احکامات دیئے ہیں۔