اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی: غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ

Occupied Jerusalem

Occupied Jerusalem

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی فوج نے تازہ کارروائی میں غزہ کی پٹی پرفضائی حملہ کیا، جس سے تین سالہ بچی جاں بحق جبکہ کئی گھر تباہ ہو گئے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کا تین لاپتا نوجوانوں کے لئے آپریشن جاری ہے، تازہ کارروائی میں اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر فضائی حملے سے متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔ بمباری کے نتیجے میں تین سالہ بچی جاں بحق اور 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جبکہ اسپتال پر کی جانے والی بمباری سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ تینوں نوجوانوں کو فلسطینی تنظیم حماس نے اغوا کیا ہے۔ ملٹری آپریشن کے دوران اب تک 6 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ساڑھے تین سو سے زائد شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔