راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Shoaib Akhtar

Shoaib Akhtar

ہری پور (جیوڈیسک) سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ معروف سابق کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر 20 سالہ رباب مشتاق کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

شعیب اختر اور رباب مشتاق کی شادی کی تقریب گزشتہ رات سادگی سے ہری پور میں انجام پائی جس میں شعیب اختر اور ان کی اہلیہ کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی جبکہ شادی کی تقریب کو میڈیا سے بھی خفیہ رکھا گیا۔