پشاور طیارہ فائرنگ، جاں بحق خاتون کی زیارت کاکا صاحب میں تدفین

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں طیارے پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کو زیارت کاکا صاحب میں سپردخاک کر دیا گیا۔

سیدہ مقنون بی بی طیارے میں ایک کھڑکی کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں اور ان کے سر پر گولی لگی تھی۔ ان کے ساتھ والی نشست پر ان کی دس سالہ بیٹی معجزانہ طور پر بچ گئی۔

مرحومہ کے اہلخانہ کے مطابق مقنون بی بی سعودی عرب میں مقیم اپنے بیٹوں سے ملنے اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس آ رہی تھیں۔ ان کی میت آبائی گاؤں لائی گئی جہاں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔