اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خارجہ نے سفارتکاروں اور غیرملکی اداروں کو کراچی میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نقل وحرکت محدود کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت خارجہ کے کراچی کیمپ آفس سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سفارتکار، غیر ملکی تنظیمیں اور تجارتی مشنز کے حکام اپنی حفاظت کے لیے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور شہر کے بڑے شاپنگ سینٹرز جانے سے بھی گریز کریں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قونصل خانوں، ڈپٹی ہائی کمشنروں اورعالمی تنظیموں کے اہلکار وزارت خارجہ کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔