راولپنڈی: پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار سمیت 3 زخمی

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں قائم پولیس چوکی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کر دیا جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں ایک پولیس کانسٹیبل ناصر محمود اور شکریال کے رہائشی دو راہگیر نبیل اور عتیق الرحمان شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو بے نظیر شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق صادق آباد کے علاقے میں دو روز قبل ہی چوکی قائم کی گئی تھی۔