پاکستان میں ہفتے کو چاند نظر نہیں آئیگا، پہلا روزہ پیر کو متوقع

Ramadan

Ramadan

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں گرم موسم اور ہوا میں نمی کے غیر معمولی تناسب کے سبب ہفتہ 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں پہلا روزہ پیر 30 جون کو متوقع ہے۔

کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹروفزکس اینڈ پلانیٹری سائنس (اسپا) کے سابق ڈائریکٹر اور معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی پورے ملک میں 29 شعبان کو چاندکی رویت کے امکان موجود نہیں ہیں۔

صرف بلوچستان کی ساحلی پٹی پر چاند کی رویت کی انتہائی کم امید تھی تاہم وہاں بھی گرم موسم اور ہوا میں نمی کی زیادتی کے سبب اس کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد قریشی نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ بھارت، ایران اور ترکی کے علاوہ یورپ کے اکثر ممالک میں بھی رمضان المبارک کا آغاز پیر 30 جون سے متوقع ہے تاہم سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں چاند کی رویت ہفتے کو ہی ہو جائے گی جب کہ آسٹریلیا اور پورے افریقا میں بھی سعودی عرب کے ساتھ رمضان المبارک کا آغاز اتوار سے ہی متوقع ہے۔