فٹ بال ورلڈ کپ: ارجنٹائن، نائجیریا پری کوارٹر فائنلز میں

Football World Cup

Football World Cup

برازیل (جیوڈیسک) ارجنتائن کے سپر اسٹار لیونل میسی نے نائیجیریا کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے۔

کھیل کے تیسری ہی منٹ میں میسی نے پہلا گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلوادی تاہم اگلے ہی منٹ میں نائیجریا کی جانب سے موسی نے گول کرکے میچ برابر کردیا۔ وقفے سے کچھ دیر قبل میسی نے ایک اور گول کرکے اجنٹائن کو دو ایک برتری دلادی۔

ادھر موسی نے سینتالیسویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کردیا تاہم ارجنٹائن کے روجو نے پچاسویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو تین دو کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے میچ میں بوسنیا نے ایران کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

گروپ ایف سے ارجنٹائن نے نو اور نائیجیریا نے چارپوائنٹس کے ساتھ پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔ ایران اور بوسنیا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔