جمرود : چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے، 3 اہل کار جاں بحق، 6 زخمی

Khyber Agency

Khyber Agency

جمرود (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 3 اہل کار جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ خاصہ دار فورس کے مطابق جمرود کے علاقے سورکمر میں شد ت پسندوں نے رات گئے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

حملے میں خاصہ دار فورس کے تین اہل کار جاں بحق اور 6 زخمی ہوئےجبکہ شدت پسند فرار ہوگئے۔ زخمی اہل کاروں کو پشاور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔