خیبر ایجنسی میں جھڑپ کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

Khyber Agency

Khyber Agency

راولپنڈی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں جھڑپ کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں آج علی الصبح خاصہ دار فورس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن راہ عضب کے دوران شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے کئی تھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں۔