امریکی چڑیا گھر میں دو انوکھے دوست سیاحوں کی توجہ کا مرکز

Friends

Friends

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کے سان ڈیاگوچڑیا گھر میں ننھے چیتے اور ان کے دوست کتے کو نمائش کے لئے پیش کر دیا گیا ہے جو بڑے پیمانے پر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

سات ہفتے کے چیتے اور ان سے ایک ہفتہ بڑے کتے کی آپس میں خوب بنتی ہے اور دونوں سارا دن اٹکھیلیاں کرتے رہتے ہیں جسے دیکھنے کے لئے لوگ جوق در جوق چڑیا گھر کا رخ کر رہے ہیں۔ ان دونوں کی حیرت انگیز دوستی دیکھتے ہوئے کہنا ہی پڑے گا کہ دوستی واقعی رنگ و نسل کی تفریق سے آزاد ہوتی ہے۔