لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف مرحومہ کے اہل خانہ کو دھمکیوں کی خبر کا نوٹس لے لیا۔
لاہور سے جاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی،،انہوں نےہدایت کی کہ طاہرہ آصف کے اہلِ خانہ کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائےاور طاہرہ آصف مرحومہ کےاہل خانہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔